❮
❯
حدیث نمبر: 5969
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفِهْرِيِّ: " أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنْ مَغْنَمٍ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ أُوقِيَّةً مِنْ ذَهَبٍ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَدْعُوَ لَهُ؛ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ عَادَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ عَادَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، وَقَالَ: مَا سَفَّ فُلَانٌ أَفْضَلُ مِمَّا سَفِفْتَ، تَعَلَّمَ خَمْسَ آيَاتٍ".
وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

ابو عبد الرحمن فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص کو مالِ غنیمت میں سے سونے کے پچیس اوقیے ملے، وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تاکہ آپ ﷺ اس کے لیے دعا فرمائیں، تو آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا؛ وہ پھر آیا تو آپ ﷺ نے پھر منہ پھیر لیا، وہ پھر آیا تو آپ ﷺ نے منہ پھیر لیا اور فرمایا: فلاں شخص نے جو حاصل کیا وہ اس سے افضل ہے جو تو نے سمیٹا؛ اس نے پانچ آیات سیکھی ہیں۔“
اس کے راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5969
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواته ثقات»