❮
❯
حدیث نمبر: 5951
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: " خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَبْشِرُوا أَبْشِرُوا، أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ سَبَبٌ، طَرَفُهُ بِيَدِ اللَّهِ، وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ؛ فَإِنَّكُمْ لَنْ تَضِلُّوا وَلَنْ تَهْلِكُوا بَعْدَهُ أَبَدًا".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: خوش ہو جاؤ، خوش ہو جاؤ! کیا تم یہ گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو یہ قرآن ایک رسی ہے جس کا ایک سرا اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا سرا تمہارے ہاتھوں میں، پس اسے مضبوطی سے تھامے رہو، اس کے بعد تم ہرگز گمراہ ہو گے نہ ہلاک۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ نے اسے المعجم الکبیر میں جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5951
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «ورواه الطبراني في الكبير بإسناد جيد»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 779»