إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب في المعوذتين باب: معوذتین کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ ، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ ، ثَنَا زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الشَّيْطَانَ وَاضِعٌ خَطْمَهُ عَلَى قَلْبِ ابْنِ آدَمَ، فَإِذَا ذَكَرَ اللَّهَ خَنَسَ، وَإِنْ نَسِيَ الْتَقَمَ قَلْبَهُ فَذَلِكَ الْوَسْوَاسُ الْخَنَّاسُ ).
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ بَعْضِ رُوَاتِهِ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالْبَيْهَقِيُّ .
خَطْمَهُ - بِفَتْحِ الْخَاءِ الْمُعْجَمَةِ وَسُكُونِ الطَّاءِ الْمُهْمَلَةِ - هُوَ فَمُهُ.
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک شیطان اپنی تھوتھنی ابنِ آدم کے دل پر رکھے ہوئے ہے، پس جب وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب وہ (ذکر سے) غافل ہو جاتا ہے تو وہ اس کے دل کو لقمہ بنا لیتا ہے، اور یہی ﴿الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ﴾ (وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹ جانے والے) کی حقیقت ہے۔“ اس روایت کی سند اپنے بعض راویوں کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے، اسے ابن ابی الدنیا اور بیہقی نے بھی روایت کیا ہے، کلمہ 'خَطمُہ' سے مراد اس کا منہ ہے، تاہم اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام حاکم نے مستدرک میں روایت کر کے اسے شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے اگرچہ انہوں نے اس کی تخریج نہیں کی۔