❮
❯
حدیث نمبر: 5919
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْسِ بْنِ مَيْمُونٍ ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي اللَّيْلَةِ "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" فَإِنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ".
وَبِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَهُ وَزَادَ قَالَ: " وَقَالَ: لَا بُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ عَرِيفٍ وَالْعَرِيفُ فِي النَّارِ. قَالَ: وَيُؤْتَى بِالشُّرْطِيِّ فَيُقَالُ: ضَعْ سَوْطَكَ وَادْخُلِ النَّارَ".
قَالَ: وَثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغُبَرِيُّ، ثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ الْقُرَشِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فِي لَيْلَةٍ؟ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
قُلْتُ: مَدَارُ هَذَا الْإِسْنَادِ وَمَا قَبْلَهُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الرَّقَّاشِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَتَقَدَّمَ كُلُّ هَذَا فِي كِتَابِ الْإِمَارَةِ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْأُمَنَاءِ وَالْعُرَفَاءِ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا کہ رات کے وقت ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت کر لیا کرے؟ کیونکہ یہ مکمل قرآن کے برابر ہے“، نیز آپ ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے لیے ایک نگران (عریف) کا ہونا تو ناگزیر ہے مگر ایسا نگران جہنم میں جائے گا، اور (ظالم) سپاہی کو لایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا کہ اپنا کوڑا پھینک دو اور آگ میں داخل ہو جاؤ“، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ایک دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس کی ہمت نہیں رکھتا کہ وہ رات میں تین مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لے؟ کیونکہ یہ تہائی قرآن کے برابر ہے“۔ اس اسناد اور اس سے ماقبل کی تمام سندوں کا دارومدار یزید بن ابان الرقاشی پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5919
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «قلت: مدار هذا الإسناد وما قبله على يزيد بن أبان الرقاشي وهو ضعيف»
«(5919/1) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9184، 9185»
«(5919/3) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2896، وأخرجه سنن النسائي برقم: 996، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3437، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4024، 4025، 4026، 4027، 4029»