إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة قل هو الله أحد وفضلها باب: سورۂ اخلاص (قل ہو اللہ احد) اور اس کی فضیلت۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ الْعَطَّارُ، أَخْبَرَتْنِي أُمُّ كَثِيرٍ الْأَنْصَارِيَّةُ - ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَرَأَ "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" خَمْسِينَ مَرَّةً غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَ خَمْسِينَ سَنَةً".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ مَيْمُونٍ ، ثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَرَأَ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) فِي يَوْمٍ مِائَتَيْ مَرَّةٍ كُتِبَتْ لَهُ أَلْفٌ وَخَمْسُمِائَةِ حَسَنَةٍ إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَلَيْهِ دَيْنٌ".
هَذَا ( ... ).
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ بِلَفْظِ " غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُ خَمْسِينَ سَنَةً إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَلَيْهِ دَيْنٌ".سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے پچاس مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت کی، اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف فرما دے گا۔“ نیز سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک دن میں دو سو مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھے گا، اس کے لیے پندرہ سو نیکیاں لکھ دی جائیں گی، الا یہ کہ اس پر قرض (باقی) ہو۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ امام ترمذی نے اسے اپنی جامع میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے، سوائے اس صورت کے کہ اس پر قرض ہو۔“