قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِنَهْرٍ يَجْرِي، حَافَتَاهُ خِيَامُ اللُّؤْلُؤِ، قَالَ: فَضَرَبْتُ بِيَدِي إِلَى الطِّينِ، فَإِذَا مِسْكٌ أَذْفَرُ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَ اللَّهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ مِنْ طَرِيقِ عُبَيْدَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ بِهِ.اس باب میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث بھی ہے جو صفاتِ جنت کے تذکرے میں آگے آئے گی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو اچانک میں نے ایک بہتی ہوئی نہر دیکھی جس کے دونوں کناروں پر موتیوں کے خیمے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر میں نے اپنا ہاتھ اس کی مٹی پر مارا تو وہ نہایت تیز خوشبو والی کستوری تھی، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: یہ وہی کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے۔“ میں کہتا ہوں کہ اسے امام نسائی نے کتاب التفسیر میں عبیدہ کے طریق سے حمید سے انہی کی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔