❮
❯
حدیث نمبر: 5891
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ "سَمِعْتُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: ( وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ) قَالَ: تَزْوِيجُهَا أَنْ يُؤَلَّفَ كُلُّ قَوْمٍ إِلَى شِيعَتِهِمْ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
ترجمہ

[5891Q] سورت ہود اور سورت الواقعہ کے ذیل میں پہلے یہ تذکرہ گزر چکا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ ”کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ﴿سورہ ہود﴾، ﴿الواقعہ﴾، ﴿المرسلات﴾، ﴿عمّ يتساءلون﴾ اور ﴿إذا الشمس كورت﴾ نے بوڑھا کر دیا ہے۔“
[5891] سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ﴾ کے متعلق فرمایا کہ ”ان کے جوڑے بنائے جانے سے مراد یہ ہے کہ ہر گروہ کو اس کے ہم مشرب اور ہمنوا لوگوں کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔“ یہ سند صحیح اور موقوف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5891
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح موقوف»