إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما ينقض الوضوء وما لا ينقض باب: کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے اور کن سے نہیں ٹوٹتا۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُجَالِدٍ ، ثَنَا عَامِرٌ ، عَنْ جَرِيرٍ "أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - صَلَّى بِالنَّاسِ فَخَرَجَ مِنْ إِنْسَانٍ شَيْءٌ، فَقَالَ عُمَرُ: عَزَمْتُ عَلَى صَاحِبِ هَذِهِ أَنْ يَتَوَضَّأَ وَيُعِيدَ صَلَاتَهُ. فَقَالَ جَرِيرٌ: أَوَ تَعْزِمُ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَهَا أَنْ يَتَوَضَّأَ وَأَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: نِعْمَ مَا قُلْتَ، جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا. فَأَمَرَهُمْ بِذَلِكَ" .
قُلْتُ: مُجَالِدٌ ضَعِيفٌ.سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ کسی شخص سے کوئی چیز صادر ہوئی (یعنی ہوا خارج ہوئی)، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (نماز کے بعد) فرمایا: میں اس فعل کے مرتکب پر یہ بات لازم کرتا ہوں کہ وہ وضو کرے اور اپنی نماز دوبارہ پڑھے۔ اس پر سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا آپ ان تمام لوگوں پر بھی وضو کرنے اور نماز دہرانے کا حکم لازم فرماتے ہیں جنہوں نے اسے سنا ہے؟ (تاکہ اس شخص کی پردہ پوشی ہو سکے)، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے بہت ہی عمدہ بات کہی ہے، «جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا» ”اللہ تمہیں جزائے خیر عطا فرمائے“۔ چنانچہ انہوں نے ان تمام لوگوں کو یہی حکم دے دیا۔“
میں کہتا ہوں: اس کا راوی مجالد ضعیف ہے۔