❮
❯
حدیث نمبر: 5871
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : وَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ " أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ لِرَجُلٍ: أَلَا أُطْرِفُكَ بِحَدِيثٍ تَفْرَحُ بِهِ؟ قَالَ الرَّجُلُ: بَلَى يَا أَبَا عَبَّاسٍ رَحِمَكَ اللَّهُ. قَالَ: اقْرَأْ "تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ" وَاحْفَظْهَا، وَعَلِّمْهَا أَهْلَكَ وَجَمِيعَ وَلَدِكَ، وَصِبْيَانَ بَيْتِكَ وَجِيرَانَكَ؛ فَإِنَّهَا الْمُنْجِيَةُ، وَهِيَ الْمُجَادِلَةُ تُجَادِلُ وَتُخَاصِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّهَا لِقَارِئِهَا، وَتَطْلُبُ إِلَى رَبِّهَا أَنْ يُنْجِيَهُ مِنَ النَّارِ إِذَا كَانَتْ فِي جَوْفِهِ، وَيُنَجِّي اللَّهُ بِهَا صَاحِبَهَا مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک ایسی انمول بات کا تحفہ نہ دوں جس سے تم خوش ہو جاؤ؟“ اس شخص نے عرض کیا: کیوں نہیں! اے ابو عباس، اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ انہوں نے فرمایا: ”تم ﴿تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ﴾ پڑھا کرو، اسے یاد کرو اور اپنے گھر والوں، اپنی تمام اولاد، اپنے گھر کے بچوں اور اپنے پڑوسیوں کو بھی اس کی تعلیم دو؛ کیونکہ یہ نجات دلانے والی ہے اور یہ (قیامت کے دن) اپنے رب کے حضور اپنے پڑھنے والے کی طرف سے وکالت اور بحث کرے گی، اور اپنے رب سے یہ مطالبہ کرے گی کہ وہ اسے آگ سے نجات دے دے جبکہ وہ اس کے سینے میں (محفوظ) ہو، اور اللہ تعالیٰ اس سورت کی برکت سے اس کے پڑھنے والے کو عذابِ قبر سے نجات عطا فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5871
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لضعف إبراهيم بن الحكم بن أبان
تخریج حدیث «إبراهيم بن الحكم بن أبان العدني: ضعيف وصل مراسيل (التقريب، من الحفظ)؛ الحكم بن أبان: صدوق عابد له أوهام (التقريب، من الحفظ)»