إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة الممتحنة باب: سورۂ ممتحنہ۔
حدیث نمبر: 5860
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا مِنْدَلٌ ، عَنِ الْكَلْبِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " أَسْلَمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَتَأَخَّرَتِ امْرَأَتُهُ فِي الْمُشْرِكِينَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ( وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ ) يَقُولُ: إِنْ أَسْلَمَ رَجُلٌ وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ فَلْيَتَزَوَّجْ إِنْ شَاءَ أَرْبَعًا سِوَاهَا".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو ان کی اہلیہ مشرکین کے پاس پیچھے رہ گئیں، جس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ﴾ یعنی تم کافر عورتوں کے نکاح کے بندھنوں کو تھامے نہ رکھو، ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: ”اگر کوئی مرد اسلام قبول کر لے اور اس کی بیوی (اسلام لانے سے) انکار کر دے، تو وہ شخص چاہے تو اس کے علاوہ (مزید) چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے۔““