إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة الواقعة وفضلها باب: سورۂ واقعہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5851
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: ( إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا عُرُبًا أَتْرَابًا ) قَالَ: مِنَ الثَّيِّبِ وَغَيْرِ الثَّيِّبِ".هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ .ترجمہ
سیدنا سلمہ بن یزید الجعفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اللہ عزوجل کے اس ارشادِ گرامی ﴿إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا عُرُبًا أَتْرَابًا﴾ ”بے شک ہم نے ان (خواتین) کو ایک خاص اٹھان پر پیدا کیا ہے، پھر ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا، جو اپنے شوہروں سے محبت کرنے والیاں اور (ان کی) ہم عمر ہیں“ کے متعلق فرماتے ہوئے سنا کہ ”(ان سے مراد دنیا کی) شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں طرح کی خواتین ہیں۔“ یہ سند جابر الجعفی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔