إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة الواقعة وفضلها باب: سورۂ واقعہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5849
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا شُجَاعٌ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْوَاقِعَةِ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ أَبَدًا. فَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَأْمُرُ بَنَاتِهِ بِقِرَاءَتِهَا كُلَّ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُنِيبٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنِي السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَبِي طَيْبَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ.
ذَكَرَهُ رَزِينٌ فِي جَامِعِهِ، وَأَبُو الْقَاسِمِ الْأَصْبَهَانِيُّ فِي كِتَابِهِ بِغَيْرِ إِسْنَادٍ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر رات سورہ الواقعہ کی تلاوت کرے گا، اسے کبھی بھی فقر و فاقہ نہیں پہنچے گا۔“ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی صاحبزادیوں کو ہر رات اس سورہ کی تلاوت کا حکم دیا کرتے تھے۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے جس میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا، نیز امام رزین نے اسے اپنی ”جامع“ میں اور ابو القاسم اصبہانی نے اپنی کتاب میں بغیر سند کے ذکر کیا ہے۔