إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة والذاريات باب: سورۂ ذاریات۔
حدیث نمبر: 5833
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ - وَهُوَ السَّخْتِيَانِيُّ - عَنْ مُجَاهِدٍ " فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ( فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ ) قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : مَا نَزَلَتْ عَلَيْنَا آيَةٌ كَانَتْ أَشَدَّ عَلَيْنَا مِنْهَا، وَلَا أَعْظَمَ عَلَيْنَا مِنْهَا. قُلْنَا: مَا هَذَا إِلَّا مِنْ سَخَطٍ أَوْ مَقْتٍ حَتَّى نَزَلَتْ: ( وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ) قَالَ: ذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ الْجُمْهُورُ عَلَى ضَعْفِهِ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے اس ارشاد ﴿فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ﴾ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہمارے حق میں اس آیت سے زیادہ سخت اور گراں کوئی اور آیت نازل نہیں ہوئی تھی، ہم نے (آپس میں) کہا کہ یہ حکم تو صرف ناراضگی یا بیزاری کی وجہ سے ہے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ﴿وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ﴾؛ انہوں نے (اس کی تشریح میں) فرمایا: ”قرآن کے ذریعے نصیحت فرمائیں۔““ یہ سند ضعیف ہے؛ کیونکہ لیث بن ابی سلیم کی تضعیف پر جمہور محدثین کا اتفاق ہے۔