إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة والذاريات باب: سورۂ ذاریات۔
حدیث نمبر: 5832
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : وَثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ الْيَشْكَرِيُّ ، ثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ: ( فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ ) خَرَجَ رِجَالٌ بِأَيْدِيهِمُ الْعِصِيُّ فَقَالُوا: أَيْنَ الَّذِينَ كَلَّفُوا رَبَّنَا حَتَّى حَلَفَ؟! ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مَسْعَدَةَ.ترجمہ
ابو العلاء بن الشخیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”جب یہ آیتِ مبارکہ ﴿فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ﴾ نازل ہوئی تو کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے ہوئے نکلے اور کہنے لگے کہ وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے ہمارے رب کو اس قدر زحمت میں ڈالا کہ اسے قسم اٹھانی پڑی؟!“ یہ سند مسعدہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔