قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِمْرَانَ الْأَخْنَسِيُّ ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا فَتَحَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ الَّتِي أُهْلِكُوا بِهَا إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، فَمَرَّتْ بِأَهْلِ الْبَادِيَةِ فَحَمَلَتْهُمْ وَمَوَاشِيهِمْ، فَجَعَلَتْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَهْلُ الْحَاضِرَةِ مِنْ عَادٍ الرِّيحَ وَمَا فِيهَا قَالُوا: ( هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا ) فَأَلْقَتْ أَهْلَ الْبَادِيَةِ وَمَوَاشِيهِمْ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرَةِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْمُلَائِيِّ.سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل نے قومِ عاد پر اس ہوا میں سے جس کے ذریعے انہیں ہلاک کیا گیا، صرف ایک انگوٹھی کے حلقے کے برابر حصہ کھولا تھا، پس وہ ہوا صحرا نشینوں کے پاس سے گزری تو انہیں اور ان کے مویشیوں کو اٹھا لیا اور انہیں زمین و آسمان کے درمیان معلق کر دیا، چنانچہ جب شہر میں رہنے والے عاد کے لوگوں نے اس ہوا اور اس کی ہولناکیوں کو دیکھا تو کہنے لگے: ﴿هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ ”یہ بادل ہے جو ہم پر برسنے والا ہے“، پھر اس ہوا نے ان صحرا نشینوں اور ان کے چوپایوں کو شہر والوں پر پٹخ دیا۔“ یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ اس کے ایک راوی مسلم بن کیسان الملائی ضعیف ہیں۔