حدیث نمبر: 5818
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا مُسْلِمٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَمَّا كَانَ يَوْمُ عَادٍ حَمَلَتِ الرِّيحُ أَهْلَ الْبَادِيَةِ بِأَمْوَالِهِمْ وَمَوَاشِيهِمْ، فَلَمَّا رَفَعَتْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ قَالُوا: ( هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا ) قَالَ: فَأَكَبَّتْ أَهْلَ الْبَادِيَةِ عَلَى الْحَاضِرَةِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْمُلَائِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب قومِ عاد کی ہلاکت کا دن آیا تو تند و تیز ہوا نے دیہات میں رہنے والوں کو ان کے مال و متاع اور مویشیوں سمیت اٹھا لیا، پھر جب اس ہوا نے انہیں آسمان و زمین کے درمیان بلند کر دیا تو وہ کہنے لگے: ﴿ هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا ﴾ ”یہ بادل ہے جو ہم پر برسنے والا ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اس ہوا نے ان دیہاتیوں کو بستی کے رہنے والوں پر اوندھے منہ لا پچھاڑا“، یہ اسناد مسلم بن کیسان الملائی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔