حدیث نمبر: 5809
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ نَمِرَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " ( إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ) قَالَ: هُمُ الَّذِينَ لَمْ يُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ سَعِيدِ بْنِ نَمِرَانَ.ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا﴾ کے بارے میں مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی بھی شے کو شریک نہیں ٹھہرایا۔“ یہ سند سعید بن نمران کے مجہول ہونے (حالاتِ زندگی معلوم نہ ہونے) کی وجہ سے ضعیف ہے۔