حدیث نمبر: 5782
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَحْمَدُ الْأَخْنَسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا الْكَلْبِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ( يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا ) يَقُولُ: قِطَعًا بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ ( فَتَرَى الْوَدْقَ ) يَعْنِي: الْمَطَرَ، ( يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ ) مِنْ بَيْنِهِ " . هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ الْكَلْبِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا﴾ کی تفسیر میں مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”لفظ (کِسَفًا) سے مراد یہ ہے کہ وہ بادلوں کو ایسے ٹکڑوں میں بانٹ دیتا ہے جو ایک دوسرے کے اوپر ہوتے ہیں، اور ﴿فَتَرَى الْوَدْقَ﴾ سے مراد تم بارش کو دیکھتے ہو، جبکہ ﴿يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ﴾ کا مطلب ہے کہ وہ (بارش) ان بادلوں کے درمیان سے نکلتی ہے۔“ یہ اسناد محمد بن سائب کلبی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔