إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة القصص والعنكبوت باب: سورۂ قصص اور سورۂ عنکبوت۔
حدیث نمبر: 5777
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى ؟ قَالَ: أَكْمَلُهَا وَأَتَمُّهَا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : قَالَ: نَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جبریل (علیہ السلام) سے دریافت کیا کہ (سیدنا) موسیٰ (علیہ السلام) نے (مدین میں قیام کی) دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جو ان میں سے زیادہ کامل اور مکمل تھی (یعنی دس سالہ مدت)“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی زہیر، سفیان بن عیینہ اور حکم بن ابان کی سند سے انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔