إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة النور والفرقان باب: سورۂ نور اور سورۂ فرقان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ، ثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ بَعْضِ الْمُهَاجِرِينَ.
وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَجَعْفَرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ زُفَرَ قَالَ: " قَالَ بَعْضُ الْمُهَاجِرِينَ: لَقَدْ طَلَبْتُ هَذِهِ الْآيَةَ عُمْرِي فَمَا قَدِرْتُ عَلَيْهَا قَوْلَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: ( وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمُ ) وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ، إِنِّي لَأَسْتَأْذِنُ عَلَى بَعْضِ إِخْوَانِي فَيُقَالُ لِي: ارْجِعْ. فَأَرْجِعُ وَأَنَا قَرِيرُ الْعَيْنِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.بعض مہاجر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ ان میں سے ایک بزرگ نے فرمایا: ”میں اپنی پوری زندگی اس آیت کے (حکم پر عمل کرنے کے) درپے رہا مگر مجھے اس کا موقع نہ مل سکا، یعنی اللہ عزوجل کا یہ فرمان: ﴿وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمُ﴾ ”اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس لوٹ جاؤ تو واپس لوٹ جایا کرو، یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ بات ہے“، نیز میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”﴿وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ﴾، (مزید فرمایا کہ) میں اپنے بعض بھائیوں سے (ملاقات کی) اجازت طلب کرتا ہوں اور اگر مجھ سے کہہ دیا جائے کہ واپس چلے جائیں، تو میں نہایت خوشی اور اطمینانِ قلب کے ساتھ واپس پلٹ جاتا ہوں۔“ یہ اسناد بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔