❮
❯
حدیث نمبر: 5695
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَّ خَطَّا هَكَذَا أَمَامَهُ فَقَالَ: هَذَا سَبِيلُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَخَطَّيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، وَخَطَّيْنِ عَنْ شِمَالِهِ فَقَالَ: هَذَا سَبِيلُ الشَّيْطَانِ. ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ فِي الْخَطِّ الْأَوْسَطِ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: ( وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ) ).
مَجَالِدٌ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ نے اپنے سامنے (زمین پر) ایک لکیر کھینچی اور فرمایا: ”یہ اللہ عزوجل کا راستہ ہے“، پھر آپ ﷺ نے اس لکیر کے دائیں اور بائیں جانب دو دو لکیریں کھینچیں اور فرمایا: ”یہ شیطان کے راستے ہیں“، اس کے بعد آپ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک درمیان والی لکیر پر رکھا اور یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ ”اور یہ کہ یقیناً یہی میرا سیدھا راستہ ہے، سو تم اسی کی پیروی کرو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے جدا کر دیں گے، یہ وہ بات ہے جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو“۔ علمی و فنی اعتبار سے اس روایت کی سند میں شامل راوی مجالد ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5695
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «مجالد ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 11، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14853»