إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء وفيمن لم يتكلم عليه باب: وضو کا بیان، اور دوران وضو بات نہ کرنے والے کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 565
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّاهِبِ "أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى تَمَسَّحَ، وَقَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَكُنْ مُتَوَضِّئًا - أَوْ قَالَ: لَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى تَمَسَّحَ، وَرَدَّ عَلَيْهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کو سلام کیا، تو آپ ﷺ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے مسح فرما لیا، اور ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ میں باوضو نہ تھا“ یا راوی نے یوں بیان کیا کہ: ”آپ ﷺ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ مسح فرمایا اور پھر اس کے سلام کا جواب دیا“۔
یہ سند ضعیف ہے۔