إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5624
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ خُصَيْفًا، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: (لَا رَفَثَ ) قَالَ الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ. قَالَ: (وَلَا فُسُوقَ ) قَالَ: الْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي. قَالَ: (وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ ) قَالَ: الْمِرَاءُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَتَقَدَّمَ فِي الْحَجِّ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے باری تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا رَفَثَ﴾ کی تفسیر میں فرمایا کہ ”’رفث‘ سے مراد جماع (ہم بستری) ہے“، اور ﴿وَلَا فُسُوقَ﴾ کے متعلق فرمایا کہ ”’فسوق‘ سے مراد اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور گناہ کے کام ہیں“، نیز ﴿وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ﴾ کے بارے میں فرمایا کہ ”اس سے مراد بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑا ہے“؛ یہ سند حسن ہے اور یہ روایت کتاب الحج میں پہلے گزر چکی ہے۔