إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5605
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ وَاسْمُهُ: عَبْثَرٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَقَالَ: ثَنَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ تَغَيَّرَ لَوْنُهُ، وَرَدَّدَهَا سَاعَةً حِينَ ذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: أَنَّهَا نَزَلَتْ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے فاتحہ الکتاب کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہمیں اللہ کے نبی ﷺ نے حدیث بیان فرمائی“، پھر ان کے چہرے کا رنگ بدل گیا، اور جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کا ذکر کیا تو کچھ دیر تک اس بات کو دہراتے رہے، پھر فرمایا: ”بے شک یہ (سورہ فاتحہ) عرش کے نیچے موجود ایک عظیم خزانے سے نازل کی گئی ہے۔“