إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب عجائب المخلوقات— مخلوقات کے عجائب کا بیان۔
باب ما جاء في الدجال وغيره مما يذكر باب: دجال اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5597
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ " فِي تَفْسِيرِ ابْنِ جُرَيْجٍ ( وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا ) قَالَ: مَدِينَةٌ لَهَا اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ بَابٍ، لَوْلَا أَصْوَاتُ أَهْلِهَا لَسَمِعَ النَّاسُ وُجُوفَ الشَّمْسِ حِينَ تَجِبُ".ترجمہ
امام ابو یعلیٰ موصلی نے ابن جریج سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا﴾ کی تفسیر میں روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ ایک ایسا شہر ہے جس کے بارہ ہزار دروازے ہیں، اگر وہاں کے رہنے والوں کے شور و غل کی آوازیں نہ ہوتیں تو لوگ سورج کے غروب ہوتے وقت اس کے گرنے کی آواز ضرور سن لیتے“۔