إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب إنزاء الحمار على الفرس وما جاء في الفأرة تجر الفتيلة فتحرق البيت باب: گدھے کو گھوڑی پر جفتی کرانا، اور اس چوہیا کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جو بتی کھینچ کر گھر کو جلا دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 5550
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ، عْنَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ... فَذَكَرَ حَدِيثًا فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ، وَذَكَرَ فِيهِ الْفَأْرَةَ وَزَادَ فِيهِ: " وَمَا شَأْنُ الْفَأْرَةِ ؟ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ، وَقَدْ أَخَذَتِ الْفَتِيلَةَ وَصَعَدَتْ بِهَا إِلَى السَّقْفِ لِتَحْرِقَ عَلَيْهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي أَنْعُمٍ الْإِفْرِيقِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے ان جانوروں کے بارے میں حدیث ذکر کی جنہیں محرم (حالتِ احرام میں) قتل کر سکتا ہے اور اس میں چوہیا کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا: ”اور چوہیا کا کیا معاملہ ہے؟ (راوی نے) کہا کہ نبی کریم ﷺ بیدار ہوئے تو دیکھا کہ اس (چوہیا) نے چراغ کی بتی پکڑ رکھی ہے اور اسے لے کر چھت پر چڑھ گئی ہے تاکہ آپ ﷺ پر (گھر) جلا دے۔“ یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ عبدالرحمن بن زیاد بن ابی انعم الافریقی ضعیف راوی ہے۔