إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب أن ينام على وجهه من غير عذر أو يضطجع ويجعل إحدى الرجلين على الأخرى باب: بلا عذر منہ کے بل سونے یا چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے پر وعید۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ " أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَنَامَ الرَّجُلُ عَلَى بَطْنِهِ، وَالْمَرْأَةُ مُسْتَلْقِيَةً ".
هَذَا إِسْنَادٌ مُنْقَطِعٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرَجُلٍ مُضْطَجِعٍ عَلَى بَطْنِهِ فَغَمَزَهُ بِرِجْلِهِ، وَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ لَا يَحِبُّهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَقَدْ تَكَلَّمَ الْبُخَارِيُّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ.محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”وہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ مرد پیٹ کے بل سوئے اور عورت چِت (پیٹھ کے بل) لیٹ کر سوئے“، یہ سند منقطع ہے البتہ اس کے راوی ثقہ ہیں، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے اپنے پاؤں مبارک سے ٹھونکا اور فرمایا: ”یقیناً یہ لیٹنے کا وہ انداز ہے جسے اللہ عزوجل پسند نہیں فرماتا“ “، اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور الفاظ ابن حبان کے ہیں، جبکہ امام بخاری نے اس حدیث کی سند پر کلام فرمایا ہے۔