إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب أحب للناس ما تحب لنفسك باب: لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔
حدیث نمبر: 5447
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو هَمَّامٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ، عْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عْمَرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّ رُوحَيِ الْمُؤْمِنِينَ يَلْتَقِيَانِ عَلَى مَسِيرَةِ يَوْمٍ وَمَا رَأَى أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ قَطُّ ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا دَرَّاجٌ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک دو مومنوں کی روحیں ایک دن کی مسافت (کے فاصلے) پر ہی ایک دوسرے سے ملاقات کر لیتی ہیں، حالانکہ ان میں سے کبھی ایک نے اپنے دوسرے ساتھی کو دیکھا تک نہیں ہوتا۔“ امام ابو یعلیٰ نے اس روایت کو ایک دوسری سند سے بھی ذکر کیا ہے جس میں زہیر، حسن بن موسیٰ اور ابن لہیعہ کے واسطے سے دراج نامی راوی سے وہی سابقہ متن مروی ہے۔