إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الحب في الله والترهيب من حب الأشرار وأهل البدع ونحوهم لأن المرء مع من أحب باب: اللہ کے لیے محبت کی ترغیب، اور بروں، اہلِ بدعت وغیرہ سے محبت پر وعید، کیونکہ آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرے۔
حدیث نمبر: 5444
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ ، ثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ؟ فَقَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَضَعِيفُ الْعَمَلِ، وَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَقَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! قیامت کب برپا ہوگی؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول، میں عمل کے اعتبار سے تو نہایت کمزور ہوں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے سچی محبت رکھتا ہوں۔“ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پس تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی ہے“، اور یہ روایت آگے چل کر جنت کے اوصاف کے ذیل میں دوبارہ آئے گی۔