❮
❯
حدیث نمبر: 5437
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَعُمُدًا مِنْ يَاقُوتٍ، عَلَيْهَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ، لَهَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ تُضِيءُ كَمَا يُضِيءُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يَسْكُنُهَا ؟ قَالَ: الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُتَجَالِسُونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُتَلَاقُونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ، وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک جنت میں یاقوت کے ایسے ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالا خانے بنے ہوئے ہیں، ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور وہ اس طرح چمکتے ہیں جیسے کوئی روشن ستارہ چمکتا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ان میں کون سکونت اختیار کرے گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ جو اللہ عزوجل کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں اور اللہ ہی کی خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔“ اس حدیث کو امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور یہ تذکرہ (آگے) جنت کی صفات کے بیان میں بھی آئے گا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5437
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف حماد بن أبي حميد (محمد بن أبي حميد)
تخریج حدیث «محمد بن أبي حميد الأنصاري ولقبه حماد: ضعيف (التقريب، من الحفظ)؛ موسى بن وردان: صدوق ربما أخطأ؛ عبد الله بن مسلمة القعنبي ثقة»