إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في التواضع ولا فخر لأحد على أحد إلا بالتقوى باب: تواضع کا بیان، اور کسی کو کسی پر تقویٰ کے سوا کوئی فخر نہیں۔
حدیث نمبر: 5386
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: " اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ائْذَنْ لِرَدِيفِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَعُظَمَاؤُكُمْ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنَ الْجُعْلَانِ الَّتِي تَدْفَعُ الْخُرْءَ بِآنَافِهَا ".ترجمہ
عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی اجازت چاہی اور (بطورِ تعارف) عرض کیا: ”نعمان بن منذر کے ہم سوار (ردیف) کو اندر آنے کی اجازت عطا فرمائیں“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے یہ (دنیاوی جاہ و حشم والے) بڑے لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان گبریلوں سے بھی زیادہ حقیر ہیں جو اپنی ناکوں سے گندگی کو دھکیلتے ہیں“۔