إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب من الغيبة والبهت وبيانهما والترغيب في ردهما وما جاء فيمن ترفع عنهما باب: غیبت اور بہتان پر وعید، ان کی وضاحت، ان کی تردید کی ترغیب، اور ان سے بچنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5372
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: " إِذَا اسْتَحَلَّ الْقَوْمُ قَتْلَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا رُفِعَتْ عَنْهُمُ الْغِيبَةُ ".ترجمہ
ضحاک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی قوم ایک دوسرے کا خون بہانا حلال کر لیتی ہے، تو ان سے غیبت (کی حرمت و ممانعت) اٹھا لی جاتی ہے“۔