❮
❯
حدیث نمبر: 5370
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَنَسٍ الْمَكِّيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: " أَتَدْرُونَ مَا أَرْبَى الرِّبَا عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِنَّ أَرْبَى الرِّبَا عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتِحْلَالُ عِرْضِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ. ثُمَّ قَرَأَ: "وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بدترین سود کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ عزوجل کے ہاں سب سے بدترین سود کسی مسلمان شخص کی عزت و آبرو کو (پامال کرنا) حلال سمجھ لینا ہے“، پھر آپ ﷺ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا﴾ ”اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بغیر کسی جرم کے جو انہوں نے کیا ہو، ایذا دیتے ہیں (تو یقیناً انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا)“۔ اس حدیث کی سند کے تمام راوی صحیح (بخاری و مسلم) کے راوی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5370
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله رجال الصحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13131، 13132»