إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في الاعتذار وما جاء في العفو عمن يعتذر باب: معذرت کرنے اور معذرت کرنے والے کو معاف کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ سَمِعْتُ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ قَالَ: " بَلَغَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ سَعْدًا اتَّخَذَ بَابًا، ثُمَّ قَالَ: لِيَقْطَعَ الصَّوِيتَ قَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ عُمَرُ فَحَرَقَهُ، ثُمَّ أَخَذَ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ بِيَدِهِ فَأَخْرَجَهُ وَقَالَ: هَا هُنَا اجْلِسْ لِلنَّاسِ. فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ سَعْدٌ وَحَلَفَ لَهُ مَا تَكَلَّمْتُ بِالْكَلِمَةِ الَّتِي بَلَغَتْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي كِتَابِ الْإِمَارَةِ فِي بَابِ تَأْدِيبِ الْإِمَامِ عَامِلَهُ.عبایہ بن رفاعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع پہنچی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے (اپنے محل کا) ایک دروازہ لگوا لیا ہے اور کہا ہے کہ: ”تاکہ یہ (باہر کے) شور و غل کو منقطع کر دے۔“ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف (قاصد) بھیجا جس نے اس دروازے کو جلا دیا، پھر سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے ان (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) کا ہاتھ پکڑا اور انہیں باہر لا کر فرمایا: ”لوگوں (کی دادرسی) کے لیے یہاں بیٹھو۔“ اس پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے معذرت کی اور ان کے سامنے قسم کھائی کہ: ”میں نے وہ بات قطعاً نہیں کہی جو امیر المؤمنین تک پہنچی ہے۔““ اسے امام اسحاق بن راہویہ نے روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ کتاب الامارۃ کے تحت ’امام کا اپنے عامل کو تادیب کرنے‘ کے باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔