إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في التهاجر باب: باہمی قطع تعلقی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5327
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسْدِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ أَنَّهُ قَالَ: " لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی اختیار کرے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلی موصلی نے بھی اپنی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کیا ہے۔