إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب بيعة النساء باب: عورتوں کی بیعت کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: "لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَمَعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فِي بَيْتٍ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْنَا عُمَرَ، فَقَامَ فَسَلَّمَ، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ، قُلْنَا: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِرَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: فَقَالَ: أَتُبَايِعْنَنِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَزْنِينَ، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ؟ قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَتْ: فَمَدَدْنَا أَيْدِيَنَا مِنْ دَاخِلِ الْبَيْتِ وَمَدَّ يَدَهُ مِنْ خَارِجِهِ ... " فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مَقَالٌ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَأَخْرَجَ لَهُ هُوَ وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحَيْهِمَا. وَإِسْحَاقُ قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ: ثِقَةٌ. وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صَالِحٌ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ. وَوَكِيعٌ هُوَ ابْنُ الْجَرَّاحِ. وَأَبُو كُرَيْبٍ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ الْحَافِظُ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: "لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَهُ.
(وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ )، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ قِطْعَةً يَسِيرَةً.سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع فرمایا، پھر ہماری طرف سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ انہوں نے آکر سلام کیا، ہم نے ان کے سلام کا جواب دیا، پھر انہوں نے فرمایا: میں تمہاری طرف رسول اللہ ﷺ کا قاصد بن کر آیا ہوں۔ ہم نے کہا: رسول اللہ ﷺ اور رسول اللہ ﷺ کے قاصد کو خوش آمدید۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر انہوں نے کہا: کیا تم مجھ سے ان امور پر بیعت کرتی ہو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، بدکاری نہیں کرو گی، چوری نہیں کرو گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، ﴿اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان کوئی بہتان تراشی نہیں کرو گی﴾ اور کسی بھی نیک کام میں نافرمانی نہیں کرو گی؟ ہم نے کہا: جی ہاں۔ وہ فرماتی ہیں کہ پھر ہم نے گھر کے اندر سے اپنے ہاتھ (بیعت کے اشارے کے طور پر) بڑھائے اور انہوں نے گھر کے باہر سے اپنا ہاتھ بڑھایا...“ (پھر مکمل حدیث ذکر کی)۔
امام بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس اسناد میں کلام ہے، اسماعیل بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ’الثقات‘ میں ذکر کیا ہے اور امام ابن حبان و ابن خزیمہ رحمہما اللہ نے اپنی صحیحین میں ان سے تخریج کی ہے۔ اسحاق رحمہ اللہ کے بارے میں امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے ثقہ اور ابن معین رحمہ اللہ نے صالح کہا ہے، نیز ابن حبان رحمہ اللہ نے انہیں ’الثقات‘ میں درج کیا ہے۔ وکیع سے مراد ابن جراح رحمہ اللہ اور ابو کریب سے مراد حافظ محمد بن علاء ہمدانی رحمہ اللہ ہیں۔
اسے ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں بھی روایت کیا ہے اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس کا ایک مختصر حصہ روایت کیا ہے، نیز یہ روایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے صحیحین میں بھی موجود ہے۔