إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5237
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ لِتَمِيمٍ الدَّارِيِّ: مَا السُّؤْدُدُ فِيكُمْ ؟ قَالَ: الْعَقْلُ. قَالَ: صَدَقْتَ، سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتُكَ فَقَالَ كَمَا قُلْتَ، ثُمَّ قَالَ: سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: مَا السُّؤْدُدُ فِي النَّاسِ ؟ قَالَ: الْعَقْلُ ".ترجمہ
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا کہ ”تمہارے نزدیک سیادت و سرداری کی بنیاد کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ”عقل۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”تم نے سچ کہا، میں نے رسول اللہ ﷺ سے بھی اسی طرح دریافت کیا تھا جس طرح تم سے سوال کیا ہے، تو آپ ﷺ نے بھی وہی جواب ارشاد فرمایا جو تم نے دیا ہے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ ”میں نے جبرائیل (علیہ السلام) سے پوچھا تھا کہ لوگوں میں سرداری کا معیار کیا ہے؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ عقل۔““