إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الخلق الحسن وفضله والترهيب من الخلق السيئ وذمه باب: اچھے اخلاق کی ترغیب و فضیلت اور برے اخلاق پر وعید و مذمت۔
حدیث نمبر: 5213
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا الْحَلْبَسُ الْحَنْظَلِيُّ التَّمِيمِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَلَامٍ - أَوْ أَبِي سَلَامٍ - الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَاءَ خُلُقُهُ عَذَّبَ نَفْسَهُ وَأَكْثَرَ هَمَّهُ وَسَقُمَ بَدَنُهُ، وَمَنْ لَاحَى الرِّجَالَ ذَهَبَتْ كَرَامَتُهُ وَسَقَطَتْ مُرُوءَتُهُ ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے اخلاق برے ہو جائیں وہ اپنے آپ کو (خود ہی) اذیت میں مبتلا کر لیتا ہے، اس کے تفکرات و غم بڑھ جاتے ہیں اور اس کا جسم روگی ہو جاتا ہے، اور جو شخص لوگوں سے جھگڑا اور بحث و تکرار کرتا ہے اس کی عزت و توقیر رخصت ہو جاتی ہے اور اس کی مروت خاک میں مل جاتی ہے۔“