إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الشفاعة ونصرة المسلم وستره وإكرامه باب: سفارش، مسلمان کی مدد، اس کی پردہ پوشی اور اس کی عزت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5185
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: ثَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرْنِدِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ بِظَهْرِ الْغَيْبِ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ أَخَاهُ سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی اس کی غیر موجودگی میں مدد کی، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی نصرت فرمائے گا، اور جس نے اپنے کسی بھائی کے عیب کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“