إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب العدة عطية، وما جاء في البداءة بالنفس ثم بالعيال ثم الأقارب باب: وعدہ عطیہ ہے، اور اپنی ذات سے، پھر اہل و عیال سے، پھر رشتہ داروں سے ابتدا کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5183
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَبَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى عِيَالِهِ، فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى ذِي قَرَابَةٍ أَوْ ذِي رَحِمِهِ، فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَهَا هُنَا وَهَا هُنَا " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص تنگ دست ہو تو وہ (اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے) اپنی ذات سے ابتدا کرے، پھر اگر کچھ مال بچ جائے تو اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، پھر اگر اس سے بھی فاضل ہو تو اپنے قریبی رشتہ داروں یا ذوی الارحام پر صرف کرے، اور اگر پھر بھی کچھ بچ رہے تو اسے ادھر ادھر (دیگر ضرورت مندوں میں) بانٹ دے۔“