إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء فيمن يشكر الناس ومن لم يشكر باب: لوگوں کا شکریہ ادا کرنے والے اور شکریہ ادا نہ کرنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5181
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا بَهْزٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ " .
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.ترجمہ
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک لوگوں میں اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر گزار وہ ہے جو لوگوں کا سب سے زیادہ شکر گزار ہو۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، نیز سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا۔“ اور یہ روایت عنقریب کتاب المواعظ میں دوبارہ آئے گی۔