إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من البخل والشح والترغيب في الجود والسخاء باب: بخل اور حرص پر وعید اور جود و سخا کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 5137
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ، عَنْ صَدَقَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اهْتَمَّ بِجَوْعَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ حَتَّى يَشْبَعَ وَسَقَاهُ حَتَّى يُرْوَى غَفَرَ اللَّهُ لَهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْأَطْعِمَةِ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی بھوک کا احساس کرتے ہوئے اسے سیر ہونے تک کھانا کھلایا اور اس کی پیاس بجھنے تک اسے پانی پلایا تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دے گا۔“ یہ سند بَکر بن خُنیس کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، اور یہ روایت اس سے قبل کتاب الاطعمہ (کھانوں کے بیان) میں گزر چکی ہے۔