إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترغيب في الضيافة وإكرام الضيف وتأكيد حقه وترهيب الضيف باب: ضیافت اور مہمان کے اکرام کی ترغیب، اس کے حق کی تاکید اور مہمان کے لیے وعید۔
حدیث نمبر: 5111
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، أَلَا فَلْيَرْتَحِلِ الضَّيْفُ، وَلَا يَشُقَّ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَمُسَدَّدٌ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْبَزَّارُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”مہمانی کی مدت تین دن ہے، اس کے بعد جو بھی (کھلایا پلایا) جائے وہ صدقہ ہے، خبردار! مہمان کو چاہیے کہ وہ (تین دن کے بعد) کوچ کر جائے اور گھر والوں کو تنگی و مشقت میں نہ ڈالے۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام مسدد، ابو بکر بن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ، احمد بن حنبل، بزار اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام ابن ماجہ نے اسے مختصراً روایت کیا ہے۔