إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من أذى الجار وما جاء في تأكيد حقه باب: پڑوسی کو تکلیف دینے پر وعید اور اس کے حق کی تاکید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5088
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ لِي جَارًا مُنَافِقًا يَصْنَعُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: عَنْ قَتْلِ أُولَئِكَ نُهِيتُ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا کہ ”میرا ایک منافق پڑوسی ہے جو فلاں فلاں (ناپسندیدہ) کام کرتا ہے،“ تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ ’لا إله إلا الله‘ کا اقرار کرتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ایسے لوگوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔