إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في كفالة اليتيم ورحمته والنفقة عليه باب: یتیم کی کفالت، اس پر شفقت اور اس پر خرچ کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5073
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُفْتَحُ لَهُ بَابُ الْجَنَّةِ إِلَّا أَنِّي أَرَى امْرَأَةً تُبَادِرُنِي، فَأَقُولُ لَهَا: مَا لَكِ؟ وَمَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا امْرَأَةٌ قَعَدْتُ عَلَى أَيْتَامٍ لِي " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَجْلَانَ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں وہ پہلا شخص ہوں گا جس کے لیے جنت کا دروازہ کھولا جائے گا، لیکن میں دیکھوں گا کہ ایک عورت مجھ سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہے، تو میں اس سے دریافت کروں گا: ”تمہیں کیا ہوا ہے اور تم کون ہو؟“ وہ عرض کرے گی: ”میں وہ عورت ہوں جس نے اپنے یتیم بچوں کی خاطر (بیوہ ہونے کے بعد اپنی زندگی ان کی پرورش کے لیے) وقف کر دی تھی۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند عبدالسلام بن عجلان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔