❮
❯
حدیث نمبر: 5061
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ يَكْفُلُهُنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَرْفُقُ بِهِنَّ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَتَيْنِ، قَالَ: وَاثْنَتَيْنِ، حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّ إِنْسَانًا لَوْ قَالَ: وَاحِدَةً، لَقَالَ: وَاحِدَةً " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَاللَّفْظُ لَهُمَا.
وَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَكْفُلُهُنَّ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ.
قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ، قَالَ: فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالَ لَهُ: وَاحِدَةً؟ لَقَالَ: وَاحِدَةً " .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی، ان کی کفالت کی، ان پر رحم کیا اور ان کے ساتھ نرمی و شفقت کا برتاؤ کیا تو وہ (یقینی طور پر) جنت میں داخل ہوگا،“ (اس پر ایک شخص نے) عرض کیا: اے اللہ کے رسول (ﷺ)! اور اگر دو (بیٹیاں) ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو (ہونے کی صورت میں) بھی (یہی اجر ہے)،“ یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ اگر کوئی شخص ایک بیٹی کے بارے میں سوال کرتا تو آپ ﷺ ضرور (اس کے حق میں بھی یہی) فرما دیتے۔ اس روایت کو مسدد نے مرسل جبکہ احمد بن منیع اور ابو یعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ انہی کے ہیں؛ نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں جنہیں وہ (اپنے گھر میں) پناہ دے، ان پر رحم کرے اور ان کی کفالت کرے تو اس کے لیے جنت قطعی طور پر واجب ہو گئی،“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول (ﷺ)! اگر وہ دو ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خواہ وہ دو ہی کیوں نہ ہوں،“ راوی بیان کرتے ہیں کہ حاضرین میں سے بعض کا خیال تھا کہ اگر آپ ﷺ سے ایک بیٹی کے متعلق پوچھا جاتا تو آپ ﷺ یقیناً ایک کے متعلق بھی یہی فرما دیتے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب البر والصلة / حدیث: 5061
درجۂ حدیث محدثین: مرسل صحيح الإسناد
تخریج حدیث «رواه مسدد مرسلا، وأحمد بن منيع وأبو يعلى بسند صحيح، واللفظ لهما»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13490»