إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب بر الوالدين وصلتهما وتأكيد طاعتهما والإحسان إليهما باب: والدین سے نیکی، ان سے تعلق جوڑنے، ان کی اطاعت کی تاکید اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 5017
وَعَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: " قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ: تُقَامُ الصَّلَاةُ وَيَدْعُونِي وَالِدِي، قَالَ: أَجِبْ وَالِدَكَ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْهُ بِهِ.ترجمہ
عوام بن حوشب سے روایت ہے کہ انہوں نے امام مجاہد رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ”نماز کی اقامت کہی جا رہی ہو اور (اسی دوران) میرے والد مجھے پکاریں (تو کیا کروں؟)“، انہوں نے جواب دیا کہ ”اپنے والد کی پکار پر لبیک کہو۔“ اسے امام مسدد نے ہشیم سے اور انہوں نے عوام بن حوشب سے اسی طریق سے روایت کیا ہے۔