إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المدبر— مدبر (غلام) کا بیان۔
باب المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه باب: مدبر کو اس کا مالک جب چاہے بیچ سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 4992
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " مَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ مِنْ رَقِيقِهِ فِي مَرَضِهِ فَهُوَ وَصِيَّةٌ، إِنْ شَاءَ رَجَعَ فِيهَا " .ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنی بیماری کے دوران اپنے غلاموں میں سے جسے بھی آزاد کرے تو وہ وصیت (کے حکم میں) ہو گی، اگر وہ چاہے تو اس سے رجوع کر سکتا ہے۔“