إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان۔
باب من شر رقيقكم السودان باب: تمہارے غلاموں میں سب سے برے سیاہ فام ہیں۔
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ مَوْلًى لِبَنِي هَاشِمٍ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مِنْ شَرِّ رَقِيقِكُمُ السُّودَانُ، إِنْ جَاعُوا سَرَقُوا، وَإِنْ شَبِعُوا زَنَوْا " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، ثَنَا ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، فَقَالَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزْرِيُّ وَرِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَوْسَجَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا خَيْرَ فِي الْحَبَشِ، إِنْ شَبِعُوا زَنَوْا، وَإِنَّ فِيهِمْ لَخَصْلَتَيْنِ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَبَأْسٌ عِنْدَ الْبَأْسِ " .بنو ہاشم کے ایک آزاد کردہ غلام سے روایت ہے کہ ہمیں یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے غلاموں میں بدتر وہ سوڈانی ہیں کہ جب بھوکے ہوں تو چوری کریں اور جب ان کا پیٹ بھرا ہو تو بدکاری کا ارتکاب کریں۔“ اسے امام مسدد نے بھی روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام بزار نے اپنی مسند میں حسن سند کے ساتھ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حبشیوں میں (بالعموم) کوئی خیر نہیں، جب ان کا پیٹ بھرا ہو تو بدکاری کرتے ہیں، البتہ ان میں دو خصلتیں (نہایت عمدہ) ہیں: کھانا کھلانا اور جنگ و سختی کے وقت بہادری دکھانا۔“