إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان۔
باب فيمن عتق عبدا واشترط عليه الخدمة باب: جس نے غلام آزاد کیا اور اس پر خدمت کی شرط لگائی۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، أَخْبَرَنِي سَفِينَةُ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: " أَعْتَقَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَاشْتَرَطَتْ عَلَيَّ أَنْ أَخْدُمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عَاشَ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَفِينَةُ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: " كُنْتُ مَمْلُوكًا لِأُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ: أُعْتِقُكَ وَأَشْتَرِطُ عَلَيْكَ أَنْ تَخْدُمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عِشْتَ.
فَقُلْتُ: إِنْ لَمْ تَشْتَرِطِي عَلَيَّ هَذَا خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عِشْتُ.
فَأَعْتَقَتْنِي وَاشْتَرَطَتْ عَلَيَّ " .سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھے اس شرط پر آزاد کیا کہ میں جب تک رسول اللہ ﷺ باحیات رہیں، آپ ﷺ کی خدمت کے فرائض انجام دوں گا۔“ اسی روایت کو امام مسدد نے بھی عبد الوارث کے طریق سے روایت کیا ہے جس میں سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ یوں منقول ہیں: ”میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا غلام تھا، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: میں تمہیں آزاد کرتی ہوں لیکن تم پر یہ شرط عائد کرتی ہوں کہ جب تک تم زندہ رہو گے، نبی کریم ﷺ کی خدمت کرو گے۔ میں نے عرض کیا: اگر آپ مجھ پر یہ شرط نہ بھی لگاتیں تب بھی میں اپنی زندگی بھر نبی کریم ﷺ کی خدمت ہی کرتا۔ چنانچہ انہوں نے مجھے آزاد فرما دیا اور مجھ پر یہی شرط مقرر فرمائی۔“